20 اگست 2015 - 12:51
شام میں کار بم دھماکے سے تین فوجی جانبحق

شام کے شہر حرستا میں ایک کار بم دھماکے میں شام کے تیس فوجی جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن شام کے شہر حرستا میں ایک فوجی ہسپتال کے قریب زور دار کار بم دھماکہ ہوا۔ جس میں شام کے کم از کم تیس فوجی جاں بحق ہو گئے۔ اس دھماکے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شام کے القامشلی شہر میں بھی بدھ کے دن ایک کار بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق اور ستّر زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲